جاپان کے ریستوران میں دھماکے سے اکتالیس افراد زخمی

December 16, 2018

جاپان کےشمالی شہرساپوروکے ریستوران میں دھماکے سے اکتالیس افراد زخمی ہوگئے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق دھماکے سے ریستوران کی عمارت سمیت نزدیکی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی نوعیت اوروجہ جاننے کےلیے تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے ریستوران میں دھماکے سے اکتالیس افراد زخمی ہوگئے، ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جاپانی میڈیا کے مطابق دھماکا جاپان کے شہر ساپورو کے ریستوران میں ہوا، دھماکے کے بعد ریستوران میں آگ لگ گئی۔

دھماکے سے نزدیکی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، حکام نے لوگوں کو متاثرہ جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، دھماکے کی نوعیت اور وجہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔