قصور: فصل کی تقسیم پر بہن سے تلخ کلامی پر بھائیوں کی فائرنگ، بہنوئی قتل

May 26, 2024

پنجاب کے ضلع قصور میں فصل کی تقسیم کے دوران سالوں نے بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فصل کی تقسیم پر بہن سے تلخ کلامی پر بھائیوں کی فائرنگ سے بہنوئی قتل ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال متنقل کردیا گیا۔

کھڈیاں میں خاتون اپنے شوہر کے ساتھ گندم کی فصل کا حصہ لینے آئی تھی، اس دوران فریقین میں جھگڑا ہوا جس کے بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔