16دسمبر کو عظیم مائوں نے اپنے لخت جگر قربان کئے،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن

December 17, 2018

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سانحہ آرمی پبلک سکول کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب ارسلان کیانی اور ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ 16دسمبر ان عظیم مائوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے لخت جگر قربان کر کے بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔