سکھوں کے قتل عام پر اکسانے والے کانگریسی رہنما کو عمر قید کی سزا

December 17, 2018

بھارت میں 1984میں سکھوں کے خلاف فسادات کے الزام میں گرفتار کانگریسی رہنماسجن کمارکوعمرقیدکی سزا سنادی گئی، جبکہ ان پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم مسز اندراگاندھی کو 31اکتوبر 1984کو انکے دو سکھ محافظوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کےبعدنئی دلی سمیت بھارت بر میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق سجن کمارکیخلاف فیصلہ دلی کی ہائی کورٹ نے دیا،سجن کمارپرعوام کو سکھوں کے قتل عام پراکسانے کاالزام تھا،عدالت نے سجن کمارکو31دسمبرتک سرینڈرکرنےکاحکم دیاہے،ان پر دلی سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اس وقت کی وزیراعظم اندراگاندھی کےقتل کےبعد صرف نئی دلی میں 2ہزار700سےزائدسکھ قتل ہوئے۔دلی میں یکم سے4نومبرتک سکھوں کاقتل عام سیاسی ایکٹرزاورانکےمعاون قانون نافذکرنےوالےاداروں نےکیا۔عدالت نے29اکتوبرکوکیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،2013میں ٹرائل کورٹ نے سجن کمارکوبری کردیاتھا، فیصلے کوسکھ فسادات متاثرین نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔