بیرون ملک لڑکیوں کی فروخت کے الزام میں گرفتار خاتون کی ضمانت منظور

December 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے بیرون ملک لڑکیوں کو فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون کی ضمانت منظور کرلی،درخشاں پولیس کی جانب سے ملزمہ قدسیہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزمہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت عدالت نے تیس ہزار کے عوض منظور کرلی۔