منشیات سمگلنگ میں عمر قید کی سزا پانے والا نابالغ بچہ بری

December 18, 2018

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشیات سمگلنگ میں عمر قید کی سزا پانے والے نابالغ بچے کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی تو اجمل خان خٹک ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نامی 13 سال کے بچے کوٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ، تھانہ ترنول کی حدودمیں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی میں سات من چرس پکڑی گئی ، بچہ بھی گاڑی میں بیٹھا تھا اور پولیس نے شک کی بنیادپربچے کو بھی پکڑ لیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سلمان خان 2013 سے جیل میں قیدہے۔