کینیڈا: انڈے کے برابر پیلے رنگ کا ہیرا دریافت، چمک سے آنکھیں خیرا

December 18, 2018

کینیڈا سے غیر تراشیدہ ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو غیر معمولی سائز کا ہے۔قدرتی وسائل سے مالا مال اس علاقے سے ملنے والا یہ ہیرا کان کنوں کو کھدائی کے دوران ملا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


خام یا غیر تراشیدہ ہیرے کا وزن552 قیراط ہے،جو دنیا کے بیس بڑے ہیروں میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ دنیا کا سب بڑا ہیر'کلینن ڈائمنڈ' 1905میں دریافت کیا گیا تھا جو 3107قیراط کا تھا۔

جبکہ 2015میں افریقی ملک بوٹسوانا سے دنیا کا دوسرا بڑا ہیراLesedi La Ronaدریافت کیا گیا تھا جس کا وزن 1ہزار1سو11قیراط تھا۔