سخت سردی میں ایڈونچر کا مزا

December 18, 2018

یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو اسکیٹنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی ان روسی حسیناؤں کے تو کیا ہی کہنے کہ جنہوں نے اسکیٹنگ کا منفرد انداز ڈھونڈ نکالا.

روس سے تعلق رکھنے والی خواتین نے خون جما دینے والے سرد موسم کا مزہ کچھ یوں اُٹھایا کہ شدید ٹھنڈ کے باعث جم جانے والی جھیل پر آئس اسکیٹنگ کرنے پہنچ گئیں۔

کرتب بازی کے شوقین خواتین نے سردی کے باعث جم جانے والیBaikalنامی جھیل کو اسکیٹنگ رنک بنایا اور برف کی موٹی تہہ پر انتہائی مہارت سے آئس اسکیٹنگ کا ایساشاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے اوراُنکی صلاحیتوں اور شوق کی خوب داد دی۔