کراچی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی بنیاد پر 3 زونز میں تقسیم

December 18, 2018

کراچی کو سماجی، اقتصادی اور ثقافتی بنیادوں پر 3 زونز میں تقسیم کردیا گیا، کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تین زونز میں ڈاؤن ٹاؤن، اولڈ ٹاؤن اور اپ ٹاؤن شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاؤن ٹاؤن میں بزنس زونز اور شہر کے مرکزی علاقے شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اولڈ ٹاؤن میں شہر کی تاریخی عمارتوں اور شاہراہوں والے علاقے شامل ہیں جبکہ اپ ٹاؤن میں نئے اور اعلیٰ معیار کے رہائشی علاقوں اور شاپنگ مالز کو شامل کیا گیا ہے۔