اے سی سٹی کا نشتر ہاسٹلز کا دورہ ،صورتحال کاجائزہ،ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ دیدی

December 19, 2018

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے ہاسٹلز میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ہاسٹلز میس، کنٹینز کی بندش کا معاملے پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے سی سٹی نے ہاسٹلز کا دورہ کیا ،ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز گروپ اور ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹرز نے شکایات کے انبار لگا دئیے ، اے سی سٹی کو ڈاکٹر میاں عدنان،ڈاکٹر سلمان لاشاری اور ڈاکٹر زبیر رفیقی نے ہاسٹلز میں گندگی کے ڈھیر دکھائےاور میس کینٹین کی بندش سے آگاہ کیا جس پر اے سی سٹی نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کر دی ہے۔