ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہ گیرزخمی

December 19, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہ گیرزخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق منگل کی رات ڈھوک حسومیں موٹر سائیکل پرسوارتین افرادالخیرکسٹمرکئیرشاپ پرآئے جہاں عامرندیم اوردکان کے مالک نوازگل موجود تھے۔ مسلح افرادنے گن پوائنٹ پران سےپانچ ہزارروپے اورموبائل چھین لئے اوردکان سے نکل کرانہوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے ایک راہ گیردریاخان ولداحمدشاہ سکنہ فوجی کالونی ٹانگوں پرفائرلگنے سے زخمی ہوگیاجب کہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔ڈھوک حسومیں دومسلح ملزمان ویلکم بیکری شاپ کے مالک عبدالقدیرسے بھی ساڑھے تین ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔