برطانیہ: چھوٹی جماعتوں کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد

December 19, 2018

برطانوی پارلیمنٹ میں چھوٹی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تحریک عدم اعتماد اسکاٹش نیشنل پارٹی، لب ڈیم، گرین پارٹی اور پلائیڈ کیمرو پارٹی نے پیش کی۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر آئن بلیک فورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف مشترکہ عدم اعتماد کی تحریک فکسڈ ٹرم پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نےوہ کیا ہے جو لیبر لیڈر جریمی کوربن کرنے سے قاصر رہے، لیبر پارٹی کی پیش کی گئی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد محض دکھاوا ہے۔