بہاولپور میں پولیس مقابلہ، 2 اشتہاری ملزمان ہلاک

December 19, 2018

پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی کے نواحی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق خیرپور ٹامیوالی میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان مختلف تھانوں کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جن کی لاشوں اور زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پولیس کا سخت پہرا ہے۔