پاکستان اور آئی ایم ایف کی قرض پروگرام پر ویڈیو کانفرنس

December 19, 2018

پاکستانی وزیر خزانہ اسد عمر اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد جنوری کےد وسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں اسد عمر اور ہیرالڈ فنگر کے درمیان قرض پروگرام پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ برس کے شروع کے دورے کے دوران پاکستان کے لئے اقتصادی پیکیج کو حتمی شکل دے گا۔

ویڈیو کانفرنس میں آئی ایم ایف چیف مشن بھی واشنگٹن سے مذاکرات میں شریک تھے،اس دوران ایک گھنٹے سے زائد دورانیے کی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف مشن کو حکومت کی طرف سے بجلی، گیس کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے سرکاری اداروں میں گورننس اور اصلاحات سے بھی عالمی مالیاتی ادارے کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا اور ترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

ویڈیو کانفرنس میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاشی پیکج پر بھی بات چیت ہوئی۔