اسلام آباد میں 1 شخص موبائل ٹاور پر چڑھ گیا

December 22, 2018

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں ایک شخص موبائل سگنل کے ٹاور پر چڑھ گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ٹاور پر چڑھنے والے مذکورہ شخص نے پاکستان کا پرچم اٹھا رکھا ہے جس کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر اعظم بنا دیں، 6 ماہ میں پاکستان کا قرضہ اتار دوں گا۔

ذرائع کے مطابق موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو نیچے اتارنے کے لیے اس سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے کرین پہنچا دی ہے، پولیس اور ریسکیو اداروں کی ایمبولینسیں بھی وہاں پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو موبائل فون فراہم کر دیا ہے اور اسے وزیر اعظم عمران خان سے بات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پولیس اور انتظامیہ نے موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو اسکائے لفٹر کے ذریعے اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔