نوجوان بھارتی کرکٹر دوران کھیل چل بسا

December 26, 2018

بھارت میںمقامی ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 24 سالہ کھلاڑی دوران کھیل چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا، کھیل کے دوران وائی بھو کسارکر نامی نوجوان کرکٹر کو کھیلتے ہوئے دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ڈاکڑز کے مطابق اسے اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جو اس کی موت کا سبب بنا، یہ قدرتی موت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان کرکٹر باقاعدگی سے مقامی سطح پرٹینس کر کٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیتا تھا اور اپنی ٹیم میں ایک نمایاں کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا تھا۔