افواہوں کے برخلاف، شاہی بہوئیں ایک ساتھ

December 26, 2018

پچھلے دنوں برطانوی شاہی محل سے آنے والی متنازعہ افواہوں کے برخلاف ، شاہی بہو ئیں کرسمس کا جشن ایک ساتھ مناتی نظر آئیں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے شادی کے بعد اپنی پہلی کرسمس اپنے بڑے بھیا پرنس ولیم اور بھابھی کیٹ مدلٹن کے ساتھ ہی منائی۔

جلد ماں بننے والی میگھن اور ہیری نے کرسمس پر شاہی محل سے چرچ تک روایتی ’سالانہ واک‘ میں اپنے خاندان والوں کا ساتھ دے کر ان کشیدہ افواہوں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

دونوں جوڑیوں نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔ شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مدلٹن نے سرخ جبکہ چھوٹی بہو میگھن نے گہرا نیلا کوٹ زیب تن کر رکھا تھا، دونوں ہی اچھے موڈ میں ایک دوسرے کی طرف مسکراہٹ بکھیرتی نظر آئیں جیسے دونوں کے درمیان کچھ تھا ہی نہیں۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کے بچوں نے واک میں حصہ نہیں لیا، وہ گھر پر ہی رہے۔

واضح رہے پچھلے دنوں افواہیں پھیلی تھیں کہ برطانوی شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن کے ولیم اورکیٹ سے اختلافات شدت اختیارکرگئے جس کے بعد مجبوراً ہیری اورمیگھن نےعلیحدہ گھرمیں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔