کوچ مکی آرتھر کی سرفراز اور اسد شفیق سے جھڑپ

December 27, 2018

پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کی کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق سے ڈریسنگ روم میں جھڑپ ہوئی ، کوچ نے ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو انگریزی میں گالیاں دیں اور کمرے میں موجود چیزوں اور برتنوں کو اٹھاکر پھینکنا شروع کردیا ،مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو خراب پرفارمنس پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن نہیںرہی جس پر قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر غصے سے آگ بگولا ہوگئے ۔

واضح رہے کہ حالیہ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے بیٹسمینوں کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی ، کپتان سرفراز احمد میچ کی دونوں اننگز میںصفر پر آئوٹ ہوئے ، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مکی آرتھر کی کھلاڑیوں کے ساتھ لڑائی کی کہانیاں پرانی ہیں۔

اس سے قبل وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی جھگڑا کرکے کوچنگ سے محروم ہو چکے ہیں۔