شوہر قتل کیس میں بیوی آشنا سمیت گرفتار

December 30, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی پولیس نے تھانہ کورال کے علاقہ میں22دسمبر کو ہونے والے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگاکردوملزموں کوگرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ مقتول دانش انتھونی کو اس کی بیوی نے ناجائز تعلقات رکھنے والے اپنے آشنا افراز گل کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ خاوند کو قتل کرنے والی خاتون تین بچوں کی ماں ہے ۔