گوجرانوالا : مبینہ پولیس مقابلہ، ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

December 30, 2018

گوجرانوالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

تھانا صدر پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران 3 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان بشارت اور راشد کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

واہنڈو کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے انھیں چھڑانے کے لیے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا مزید بتانا تھا کہ مرنے والے دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھے۔