قادر خان کے انتقال سے متعلق خبروں کی تردید

December 31, 2018

معروف بالی ووڈ اداکار قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نے بعض بھارتی ویب سائٹس پر خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتقال کی خبر بے بنیاد ہے،قادر خان کینیڈا کے اسپتال میں انتہائی تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 81 سال کے قادرخان کوسانس لینےمیں دشواری کاسامناہے،ڈاکٹرزنےقادرخان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔

اس سے پہلےکئی بھارتی ویب سائٹس نے قادرخان کا انتقال ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فلموں کے معروف اداکار قادر خان طویل عرصہ بیمار ہیں۔چند سال قبل قادر خان کے گھٹنوں کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

قادر خان نے سینکڑوں بھارتی فلموں میں کام کیا اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے شائقین کو محظوظ کیا۔ وہ ایک ورسٹائل فنکار ہیں۔