گجرات میں شادی سے انکار پر لڑکی قتل

December 31, 2018

پنجاب کے شہر گجرات میں شادی سے انکار پر نوجوان نے اپنی کزن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گجرات پولیس کے مطابق گلیانہ کے علاقے فادر کالونی میں صائمہ مسیح کو اس کے پھوپھی زاد شہزاد مسیح نے شادی سے انکار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے اسے بعد میں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی شاہد مسیح کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔