گوئٹے مالا: اینٹی گوا میں آگ لگنے سے 8 عمارتیں تباہ

January 02, 2019

گوئٹےمالا میں نئے سال کے جشن کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گوئٹے مالا کے شہر اینٹی گوا Antigua میں نئے سال کے جشن کے دوران بھڑکنے والی آگ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ آتش بازی کی وجہ سے لگی ۔

آگ لگنے سے 8عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، تاہم شہریوں کو ان عمارتوں سے بحفاظت نکال لیا گیا اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اینٹی گوا گوئٹے مالا کے سیاحتی شہروں میں سے ایک ہے۔