بھارتی لڑکے کی جادوئی یادداشت، عالمی مقابلہ جیت لیا

January 02, 2019

سنگاپور کے رہائشی بھارتی نژاد 12 سالہ لڑکے نے جادوئی یادداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یادداشت کا عالمی مقابلہ جیت لیا۔

ورلڈ میموری چیمپئن شپ کا انعقاد ہانگ کانگ میں ہوا جہاں اپنے مقابلے پر آنے والے 56 امیدواروں کو شکست دے کر بارہ سالہ دھروو منوج نے بازی لے لی اور دو سونے کے تمغے حاصل کر لئے۔

مقابلے میں ’ نام اور چہرے‘ کیشناخت ،’ بے ترتیب الفاظ‘ اور’ بائنری نمبرز ‘ کی کیٹیگری شامل تھی ۔ دھروو نے 87 مختلف چہرے اور ان کے نام 15 منٹ میں یاد کئے، ایک ہزار ایک سو پچپن بائنری نمبر یاد کر کے سب کے صحیح جوابات دیئےاور بہت ہی کم وقت میں بے ترتیب الفاظ کی ترتیب درست کر ڈالی۔

دھروو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی غیر معمولی یادداشت کا راز بتایا کہ اس نے مقابلے سے ایک ہفتہ پہلے ان چیزوں کی دو سے تین گھنٹے پریکٹس شروع کر دی تھی۔

بہترین یادداشت دھروو کی واحد پہچان نہیں، وہ اپنے اسکول کا ہیڈ بوائے ہے، کمپیوٹر کلب کا ممبر، بہترین ایتھیلیٹ بھی ہے۔