کیٹ اور میگھن کا جھگڑا ختم نہیں ہوا

January 04, 2019

برطانوی شاہی خاندان کی بہوؤں کیٹ مدلٹن اور میگھن مارکل پچھلے دنوں آپس کے باہمی تعلقات کی کشیدگی کی افواہوں کی زد میں تھیں ، کرسمس پر یہ افواہیں دم توڑتی نظر آئیں مگر شاہی خاندان کی یہ گھریلو جنگ کا تذکرہ پھر سے خبروں میں آنے لگا۔

امریکی میگزین کے مطابق ڈچز آف کیمبرج کیٹ مدلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کی دیورانی میگھن نے ان کو شاہی خاندان میں اپنی حیثیت ان سے زیادہ اونچی کرنے کیلئے استعمال کیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


دوسری جانب میگھن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کیٹ کی جانب سے انہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال شاہی خاندان میں چھوٹی بہو میگھن کی آمد کے بعد جھگڑے شروع ہوگئے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے حوالے سےاس طرح کی باتیں پہلے کبھی باہر نہیں آئیں اور اگر کبھی کوئی غلط خبر آئی بھی تو اُس کی فوری تردید کی گئی‘۔