• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری اور میگھن کے کنگسٹن پیلس چھوڑنے کی وجہ کیا؟


برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کنگسٹن پیلس کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیری اورمیگھن کے ولیم اورکیٹ سے اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں اور مجبوراً انہوں نے علیحدہ گھرمیں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پچھلے کچھ عرصے سے یہ افواہیں کافی گردش کر رہی تھیں کہ کیٹ میڈلٹن اور میگھن مارکل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں بھائیوں شہزادہ ہیری اور ولیم کےدرمیان بھی اختلافات ہوتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن چونکہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی تو اس لیے کچھ بھی کہنا درست نہیں تھا۔

لیکن اب شہزادہ ولیم اور ہیری کے قریبی دوست نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیری اور میگھن نے کنگسٹن پیلس کو چھوڑ کر ونڈسر اسٹیٹ کاٹیج منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس کی وجہ دونوں جوڑوں کے درمیان پیدا ہونے والی دڑار ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق کیٹ اور میگھن دوبہت مختلف خاتون ہیں، اور ان کے مختلف مزاج دونوں بھائیوں کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہورہے تھے اسی لیے ہیری اور میگھن نے فروگمورکوٹیج شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا۔ فروگمورکوٹیج میں شاہی جوڑے کی آمد کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ یہ دس کمروں کا گھر ہے جبکہ کنگسٹن پیلس میں ان دونوں کے استعمال میں صرف دو کمرے تھے۔

ونڈسر اسٹیٹ کاٹیج کنگسٹن پیلس سے 32کلومیٹر کے فاصلے پر سینٹرل لندن میں واقع ہے۔ شاہی خاندان کے ایک بیان کے مطابق ونڈسر پیلس تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور شاہی جوڑا اپنی خوشی سے وہاں منتقل ہورہا ہے۔ونڈسرمحل ملکہ الزبتھ کی بھی پسندیدہ رہائش میں سے ایک ہے۔

گزشتہ ماہ شہزادہ ہیری اورمیگھن نے اعلان کیا تھا کہ اس کے ہاں 2019 کے موسم بہار میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ فی الوقت یہ شاہی جوڑا کنسنگٹن پیلس میں اپنے بھائی پرنس ولیم اور ان کی فیملی کے قریب رہائش پذیر ہے۔

واضحرہے رواں برس 19 مئی 2018 کو برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ ساز شادی یعنی شہزادے ہیری اور میگھن کی شادی ونڈسر کاسل میںہی انجام پائی تھی۔

تازہ ترین