شاہد کپور کا نک جونس کے لیے خاص مشورہ

January 07, 2019

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس کو خاص مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ کبھی بھی پیچھے نہ ہٹیں، کیونکہ ایک خالص دیسی لڑکی ان کے ساتھ ہے۔‘

اداکار شاہد کپور نے کچھ روز قبل اپنے سوتیلے بھائی ایشان کھتر کے ہمراہ بھارت کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 6 میں شرکت کی۔ شو کے دوران دونوں بھائیوں نے اپنےتعلق اور دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

بالی ووڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کے شو میں اداکار شاہد کپور اپنے بھائی ایشان کھتر کواُن کی ڈیبیو فلم ’دھڑک‘ کی ہیروئن جھانوی کپور کے نام سے چھیڑتے ہوئے بھی نظر آئے۔


دوسری جانب کرن جوہر نےشو کے دوران ایک موقع پر شاہد کپور سے سوال کیا کہ ’اگر اُنہیں پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کو کوئی مشورہ دینا ہوتو وہ کیا ہوگا؟ جس پر شاہدکپور نے نک جونس کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ ’دوست کبھی پیچھے مت ہٹنا، تم ایک اصل دیسی لڑکی کے ساتھ ہو۔‘

واضح رہے سال 2009 میں فلم ’کمینے‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کے تعلق سے متعلق مختلف خبریں گردش کرنے لگی تھیں،تاہم دونوں نے اس تعلق کی کبھی تصدیق نہیں کی اور اب دونوں اداکار اپنی اپنی شادی شدہ زندگیوں میں مگن ہیں۔