سچ بولنا ہی میری شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے،سارہ علی خان

January 08, 2019

ممبئی (ایجنسیاں)سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان تیزی سے بولی وڈ میں ابھر رہی ہیں اور ایک ماہ میں 2 کامیاب فلموں کے ذریعے اپنا ڈیبیو کرچکی ہیں۔اس سے ہٹ کر بھی اپنے فیشن اسٹائل اور مختلف انٹرویوز کی وجہ سے وہ بہت تیزی سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنارہی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کیرئیر اور خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ʼمیرے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ خود کو اسٹار محسوس کرسکیں اور وہ مستقبل میں بھی مقبولیت کو اپنے سر پر سوار نہیں ہونے دیں گی۔ان کا کہنا تھامیں بس کام کے بوجھ سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہوں اور میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ خود کو اسٹار سمجھ سکوں۔کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں ان کے رویے نے متعدد افراد کو حیران کیا اور اس بارے میں ان کا کہنا تھا میرے خیال میں یہ سچا ہونے کی وجہ سے تھا اور میں ایسی ہی ہوں، جھوٹ بولتے ہی میری زبان لڑکھڑانے لگتی ہے، سچ بولنا ہی میری شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے۔