کراچی: یونیورسٹی روڈ پر کار کو حادثہ، ڈرائیور زخمی

January 08, 2019

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ کر درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے وقت کار میں صرف ایک شخص ہی موجود تھا جوکہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ کار نیپا کی طرف روانہ تھی کہ حادثہ پیش آگیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔