’آزادانہ تحقیقات ہوئیں تو جعلی کیس ختم ہو جائے گا‘

January 08, 2019

مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگر آزادانہ تحقیقات ہوئیں تو جعلی بینک اکاونٹس کیس ختم ہو جائے گا۔

مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی بدنیتی سامنے آ گئی ہے. منی لانڈرنگ کیس جیسے جیسے آگے بڑھتا جائے گا پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت کے نام بھی نکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہجو وزیر اعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں وہ اپنے نیب زدہ وزیروں سے بھی استعفا لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہسندھ کے وزیراعلیٰ پڑھے لکھے ہیں ،جو چیزوں کا حل نکالنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔