بوریت دوری، امریکی فائر فائٹر نے مکانوں کو آگ لگادی

January 08, 2019

یوں تو آپ نے فراغت یا بوریت میں لوگوں کو ناول پڑھتے، گانے سنتے یا کوئی گیم و دیگر سرگرمیاں کرتے دیکھا ہوگا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لیکن جناب امریکا میں ایک نوجوان کی بوریت نے کئی لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔ جی ہاں، امریکی شہر Pittsburghسے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ریان لوبہام نامی رضاکار فائر فائٹر پر حال ہی میں مجرمانہ فعل اور دو مکانات کی آتشزدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بقول مجرم اس نے بوریت دور کرنے کے لیے ان دو مکانات کو نذرِ آتش کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایک گھر کے مالک نے بتایا کہ 10 دسمبر کی صبح 3 بجے وہ سورہا تھا کہ دھواں بھرنے اور شعلوں کو دیکھ کر اس کی آنکھ کھل گئی جبکہ آگ بجھانے والے عملے کے مطابق ان واقعات میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔

اور یوں تمام شواہد میں ریان کو دیکھا گیا اور تفتیش کے بعد اس نے اعترافِ جرم کرلیااور اُس پر دو لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور عدم ادائیگی پر اسے جیل جانا ہوگا۔