سلمان خان پیپرز ’لیک‘ کراکے پاس ہوتے تھے، والد کا انکشاف

January 08, 2019

بالی ووڈ فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے سلو بھائی کے والد سلیم خان نے اُن کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان پیپر ز’’لیک‘‘ کراکے پاس ہوتے تھےاور پیپر لیک کرانے والے کوگھر میں مجھ سے زیادہ عزت ملتی تھی۔

اس بات کا انکشاف83سالہ اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نےاپنے بیٹوں سلمان خان، اربازخان اور سہیل خان کے ہمراہ ٹی وی شو میں شرکت کے موقع پر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر گنیش نامی ایک آدمی آتا تھا ،اُس کی مجھ سے زیادہ عزت کی جاتی تھی ، میں کہا پتہ لگانا چاہئے کون ہے یہ؟جس پر پتہ چلا کہ جب امتحان کا پیپرز لیک ہوتا تھا تو وہ اُن کو لاکر دیتا تھا۔

اس پر سلمان خان نے بتایا کہ گنیش وہ پیپرز میرے لئے لاتا تھا۔