شمالی کوریا کے لیڈر کی خصوصی ٹرین بیجنگ سے وطن روانہ

January 09, 2019

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کی خصوصی ٹرین بیجنگ سے روانہ ہوگئی ، چین اور شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے کم جونگ کے دورے کی تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ کم جونگ اپنے وفد کے ساتھ سرحدی علاقے ڈینگ ڈونگ میں کچھ وقت گزاریں گے اور کل صبح اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے۔ شمالی کوریا کے لیڈر نے گزشتہ روز چینی صدر سے ملاقات بھی کی تھی، جس کے بعد چینی صدر نے انکے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کی گزشتہ روز کی بریفنگ میں اس دورے کے مقصد اور شیڈول سے متعلق کوئی تفصیل نہیں دی گئی تھی۔مارچ 2018 سے کم جونگ ان کا چین کا یہ چوتھا دورہ ہے۔