انتظار قتل کیس میں انسپکٹر طارق ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار

January 10, 2019

سپریم کورٹ نے کراچی میں انتظار قتل کیس کے ملزم انسپکٹر کی درخواست ضمانت مسترد کردی،پولیس نے ملزم انسپکٹر طارق رحیم کو عدالت سے گرفتار کرلیا۔

جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس منظور ملک نے ریمارکس دیے کہ ایک بچے کو گولیاں ماری گئیں ۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ گولی ان کے موکل کی طرف سے نہیں چلائی گئی۔

واضح رہے کہ19 سالہ نوجوان انتظار کو 13 جنوری کی رات ڈیفنس کے علاقے میں چیکنگ کے دوران اینٹی کار لفٹنگ سیل کے عملے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔