کالجوں پر قبضہ نہیں ہونے دینگے، سپلا

January 11, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی ضلع جنوبی کی کابینہ کا اجلاس پروفیسرڈاکٹر مطیع اللہ سہارن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایس ۔ایم سائنس کالج حکومت سندھ کی ملکیت ہے، جس میں اس وقت ڈھائی ہزار کے قریب طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے اس کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت سرکاری کالجوں پرمختلف بہانو ں سے قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، جس کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔