مخصوص بجلی کے فیڈرز پر شٹ ڈائون سے عوام کو مشکلات کا سامنا

January 11, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مخصوص فیڈرز پر شٹ ڈائون سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد فیڈرز پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے اور اسے شٹ ڈائون کا نام دیا جارہا ہے اس کی تشہیر بھی کی جاتی ہے اس حوالے سے عوامی و سماجی حلقوں نے بتایا کہ ہمیشہ کیسکو حکام کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے بجلی بند کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ صرف مخصوص فیڈرز پر ہی کیوں شٹ ڈائون کیا جارہا ہے ،من پسند فیڈرز کو بند کیوں نہیں کیاجاتا ایسا مرمت کا کیا کام ہے جو کئی مہینوں سے ختم ہونے میں نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ مبینہ طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ صرف چوری ہونے والی بجلی کے یونٹس برابر کرنے کیلئے کی جارہی ہے کیسکو کے اعلی حکام اس کی تحقیقات کریں تاکہ باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے جو صارفین بجلی کے بل ادا نہیں کرتے اور بجلی چوری کرتے ہیں ان کی سزا دوسروں کو نہ دی جائے انہوں نے کہا کہ محکمے میں موجود چند کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے-