حکم عدولی پرفوادچوہدری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،پیپلزپارٹی

January 11, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نےمطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر وزیر اطلاعات فوادچوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ عمران خان نے معزز عدالت کے احکامات کی دھجیاں اڑادی ہیں عدالتی احکامات کے باوجود بلاول، مراد علی شاہ کوECLسے نہ ہٹانے سے عمران کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔عدالتی حکم پر عملدرآمد میں لیت ولعل سے حکومتی سازش بے نقاب ہوگئی۔انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پی ٹی آئی نے بنائی، ادارے استعمال ہوئے،عدالت اعظمیٰ کے واضح احکامات کے باوجود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ ہٹانے سے عمران خان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور یہ حقیقت کھل کر عیاں ہوگئی ہے کہ ملک میں آمرانہ حکومت ہے جو عدالتی احکامات کو ماننے سے صاف انکار کر رہی ہے۔