حضرت حافظ جمالؒ ؒکے عرس کی تقریبات شروع ،چادر پوشی

January 11, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانی ؒکے عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں، محکمہ اوقاف سرکل نمبر ایک کے زیر اہتمام چادر پوشی کی تقریب ہوئی ، زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف ملتان ضیاء المصطفی نے کہا کہ اولیا ء کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں اولیا ء کرام نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے، محکمہ اوقاف اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری کیلئے آنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، منیجر اوقاف مخدوم ایاز الحسن گیلانی نےکہا کہ محکمہ اوقاف نے عرس کے سلسلے میں بہترین انتظامات کئے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔