شہباز شریف ہسپتال میں مہنگے لینز لگانے کے حوالے سے وزیر اعظم سیل میں شکایت،انکوائری کمیٹی قائم

January 11, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شکایت سیل میں شہری احمد نے شہباز شریف ہسپتال میں آنکھوں کے علاج کیلئے مہنگے لینز لگانے کی شکایت کردی ہے ،شکایت سیل کے ایکشن پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نےکنسلٹنٹ آئی سپیشلسٹ کیخلاف تحقیقات کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جو معاملے کی تحقیقات کر کے 5 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔