چیف جسٹس نے لواری ٹنل ازخود نوٹس نمٹا دیا

January 11, 2019

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواری ٹنل کھولنے سے متعلق یقین دہانی پر ازخود نوٹس نمٹا دیا ۔

لواری ٹنل کھولنے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان میاںثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر معاملہ حل ہوگیا ہے تو اسے مز ید چلانے کی ضرورت نہیں، ہم نے رپورٹ دے دی ہے پہلے بھی 18 گھنٹے ٹنل کھلی رہتی تھی، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ضلعی سطح پر اشتہارات بھی چلا رہی ہے۔

عدالت نے ضلعی انتظامیہ کی ٹنل کھو لنے سے متعلق یقین دہانی پر ازخو د نوٹس نمٹا دیا ، واضحرہے کہ چیف جٹس نے ٹنل کی بندش پر مقامی افراد کے احتجاج پر نوٹس لیا تھا۔