میئرلاہوربتا دیں ان کے اختیارات کیا ہیں،چیف جسٹس

January 12, 2019

اسلام آباد(صباح نیوز)میئرلاہوراورایل ڈی اے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ میئر لاہور بتا دیں ان کے اختیارات کیا ہیں۔ فنڈزکے بغیرمقامی حکومتیں کیسے کام کریں گی، اصل کام تواب لوکل باڈیز نے کرنا ہے لیکن اختیارات ہی نہیں ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے میئرلاہوراورایل ڈی اے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت عظمی میں سماعت کے دوران میئرلاہورکی جانب سے زبانی طورپرمتعدد نکات سے عدالت کوآگاہ کیا گیا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میئرلاہوربتا دیں ان کے اختیارات کیا ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ طیب ایردوان نے کہا تھا کہ 16سال سے صدر اور وزیر اعظم رہا ہوں لیکن سب سے زیادہ عہدہ بطورمیئراستنبول بہترتھا۔