برف سے ڈھکے ٹریک پر ہارس اسکینگ کا مظاہرہ

January 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو اسکینگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب اسکینگ کا ایس امنفرد انداز شاید ہی کبھی آپ نے دیکھا ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس منچلے کو ہی دیکھ لیں جو برف سے ڈھکے ٹریک پر ہارس اسکینگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہا ہے۔

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے اسنو بورڈرنے اپنے دوست کوبرفیلے ٹریک پر گھڑ سواری کرتے دیکھا تو منفرد انداز میں اسکینگ کرنے کی ٹھانی اور گھوڑے سے ایک رسی کو باندھا اور اُس رسی کو تھامے برف سے ڈھکے ٹریک پر ہارس اسکینگ کے خوب مزے اُڑائے ۔

منچلوں کے اس منفرد انداز نے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیااور اُس کے شوق کی خوب داد دی۔