میسیکو، ایندھن نہ ہونے پر پولیس کا سائیکل پر گشت

January 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

میکسیکو میںایندھن کی کمی کے باعث پولیس کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑگیا ہے، پولیس نے گاڑیوں کی بجائے گھوڑوں اور سائیکل کا استعمال شروع کردیا ہے ۔

میکسیکو کے کئی شہروں میں ان دنوں ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث نہ صرف عوام کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ ریاستی اداروں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم ڈیوٹی تو پھر بھی نبھانی ہی پڑتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میکسیکو کے شہر Nezahualcoyotl میں پولیس ڈپارٹمنٹ نے اہلکاروں کو ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے سائیکلیں اور گھوڑے دے دیئے ہیں۔

پولیس اہلکار گاڑیوں اور بائیکس کے بجائے سائیکل اور گھوڑوں پر سوار ہوکر سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔