فواد چوہدری کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

January 13, 2019

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ سعودی وزیر نے فواد چوہدری کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پرشکریہ ادا کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،ان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا سعودی عرب اورپاکستان دوبھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے۔