بھارتی گھبراہٹ عروج پر، بدحواسی میں سفارتی آداب بھی بھول گیا

January 13, 2019

بھارتی خارجہ پالیسی محاذ پر گھبراہٹ کا شکار ہوگیا،بدحواسی ایسی چھائی کہ سفارتی آدب بھی بھول گیا۔

بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کے ایک اہلکار کو گرفتار کرکے کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا۔

بھارتی حکام نے اہلکار سے سادہ کاغذات پر دستخط بھی کرائے، بھارت نے اس طرح ویانا کنونش برائے سفارتی تعلقات کی دھجیاں بکھیر دیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے اہلکار کو گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر بھارتی حکام نے پاکستانی اہلکار کو رہا کردیا ۔

بھارتی حکام نے پاکستانی اہکار سے زبردستی سادہ کاغذ پر تحریر لکھوائی، نہ گرفتاری کی وجہ بتائی گئی اور نہ ہی کاغذ پر دستخط کروانے سے متعلق آگاہ کیا۔

پاکستان نے واقعہ پر بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان بھی جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔