برطانیہ ، تیز ہواؤں کے جھکڑ نے طیارے کی لینڈنگ مشکل بنا دی

January 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانیہ کے ٹاؤن Yeadon کے ایئرپورٹ پر جب آئرش ایئرلائن کی مالٹا سے آنے والا مسافر طیارہ لینڈنگ کر رہا تھاکہ پچاس میل فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے زد میں آگیا ۔

جس کے باعث طیارہ دائیں بائیں ڈولنے لگا اور لینڈنگ کرنا مشکل ہوگیا۔

یوں پائلٹ کو لینڈنگ کے ساتھ ہی ٹیک آف کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق یوں جہاز کے ڈولنے پر مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے تھے تاہم پائلٹ نے مہارت کی بنا پر طیارے کو حادثے سے محفوظ رکھا اور پرواز کو برطانیہ کے شہر لیور پول پہنچا دیا۔