پشاور موٹر وے پر حادثہ، 11 افراد زخمی

January 14, 2019

پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پشاور موٹر وے ٹول پلازے کے قریب فلائنگ کو چ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان 11 زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔