زہریلے کھانے سے بچوں کی ہلاکت، والدین نے معاف کر دیا

January 14, 2019

کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین نے ذمہ داروں کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میںمبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں گرفتار ملزمان کے علاوہ بچوں کے والدین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی ، اس موقع پر بچوںکے والدین نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے ذمہ داروں کو معاف کردیا ہے اور مزید کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔

عدالت میں وکیل خواجہ نوید نے بتایا کہ کیس کے معاملے پر دونوں فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے، جس پر جج سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سمجھوتے کی نقول ٹرائل کورٹ میں پیش کی جائیں۔

واضحرہے کہ کراچی میں مذکورہ بچوں کی موت کی وجہ فوڈ اتھارٹی نے زہر خورانی بتائی تھی۔