جنوبی افریقا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا

January 14, 2019

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی، جبکہ پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلا گیا۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف صرف کلین سوئپ ہی نہیں کیا بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا،تین ٹیسٹ میچز میں کامیابی کے بعد جنوبی افریقا نے 4 قیمتی پوائنٹس حاصل کئے ۔

اس تازہ ترین پوائنٹس تبدیلی کے بعد انگلینڈ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلا گیا اور جنوبی افریقا دوسرے پر آگیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے ، جبکہ پاکستان ٹیم چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔