نئی کتاب: سیکولر پاکستان:امن اور خوش حالی کا راستہ

January 20, 2019

مصنّف :ڈاکٹر مونس احمر

متّرجم:خالد سعید

صفحات: 134 ،قیمت250: روپے

ناشر:پین فار پیس پبلشرز، کراچی

قائدِاعظم کیسا پاکستان چاہتے تھے؟سیکولر یا مذہبی۔ یہ بحث پاکستان میں شاید اتنی ہی پُرانی ہے کہ جتنی خود پاکستان کے قیام کی تاریخ۔اس بارے میں دونوں طرف کے اصحابِ علم و دانش گفتگو یا مباحث میں دلائل کے انبار لگا دیتے ہیں۔زیرِنظر مضامین جامعہ کراچی کے ایک نام وَر استاد اور دانش وَر ،ڈاکٹر مونس احمر کے سنجیدہ فکر تحقیقی مقالات ہیں۔ مصنّف قومی اور بین الاقوامی اُمور پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اپنی فکر سے گاہے گاہے اہلِ وطن کو روشناس کرواتے رہتے ہیں۔ ان تحقیقی مقالات کو خالد سعید نے اُردو زبان کا پیرہن عطا کیا ہے اور یوں اُردو داں طبقہ بھی اس سنجیدہ گفتگو سے واقفیت حاصل کرسکے گا۔